تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیر اعظم نے کابینہ میں مزید توسیع کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کر دی۔ عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کر دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق فوری ہوگا ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا۔

وزیر اعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی۔ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 28 ہوگئی۔ وزیر اعظم کے 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں۔

جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں۔ وفاقی وزرا 34، وزرا ئے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

Comments

- Advertisement -