اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات کے ساتھ وزیراعظم کا احساس کا رشتہ ہے، پسے طبقات کی مالی معاونت اورصحت کارڈ کی سہولت دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اجلاس میں سال 2019 کے چیلنجزسے متعلق گفتگو ہوئی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 2020عوام کی ترقی، خوشحالی اور ریلیف کا سال ہوگا، کابینہ نے وزیراعظم کے پناہ گاہ اور لنگرخانہ کیمپ کے اقدام کو سراہا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعےعوام کو 6 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، جنوری میں مالیاتی معاونت کا اجرا کیا جا رہا ہے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعےغریب طبقے کو صحت کی سہولتیں دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات کے ساتھ وزیراعظم کا احساس کا رشتہ ہے، وزیراعظم پسے ہوئے طبقات کی ذمہ داری اٹھانے جا رہے ہیں، پسے طبقات کی مالی معاونت اورصحت کارڈ کی سہولت دی جائے گی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گزشتہ سال کی نسبت 73 فیصد بہتری آئی، برآمدات 10 اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، ٹیکس وصولی میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔