پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ‏ہونے لگے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹرفیصل سلطان نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ‏ہو رہے ہیں اور ڈاکٹرز نے چنددنوں میں سرکاری مصروفیات شروع کرنےکی اجازت دے دی ہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو یہ مشورہ قومی وبین الاقوامی گائیڈلائنز کو ‏مد نظر رکھ کر دیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان تندرست و ‏تواناہیں ، اللہ تعالی سب کو صحت عطا فرمائے ،اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں