بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان نے قریبی دوستوں کو کھانے پر بلا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں قریبی دوستوں سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے بنی گالہ میں قریبی دوستوں کو کھانے پر بلا کر گپ شپ کی، ملاقات کرنے والوں میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی شامل تھے۔

عمران خان نے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کے انتظامی امور، کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ٹیم مینجمنٹ پر تفصیلی گفتگو کی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک بنگلا دیش ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہی شیڈول کے مطابق ہوگا۔

یاد رہے کہ سولہ نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے طویل عرصے بعد 2 دن کی تعطیلات لینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے دوران ان کی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کر دی گئی تھیں، وزیر اعظم نے یہ دو دن اہل خانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزارے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کا پہلی بار تعطیلات لینے کا فیصلہ

خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ برس اگست میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد سے وہ ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوش حالی کے لیے ان تھک محنت اور بلا تکان کام میں مصروف ہیں۔

وزیر اعظم نے چھٹی کے دن بھی کام میں مصروف رہتے ہیں، عمران خان نے اگست میں عید کے دنوں میں بھی چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ کر کے ایک اور نئی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی تھی جب کہ وفاقی وزرا کو بھی زیادہ چھٹیاں نہ کرنے کی ہدایت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں