تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم عمران خان کاشیخ محمد بن زید سے رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات کے کراؤن پرنس شیخ محمدبن زید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ پاک متحدہ عرب امارات تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں کرونا کے بعد پیش آنے والی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امورپر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔

واضح رہے کہ شیخ محمدبن زیدابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کےڈپٹی سپریم کمانڈر ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کو 200 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ابوظبی کے ولی عہد نے 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے، ہم اس تعاون  پر اُن کے شکر گزار ہیں۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ 200 ملین ڈالرز چھوٹے کاروبار اور روزگار کے لیے استعمال ہوں گے، مالی تعاون دونوں ممالک میں گہرے تعلقات کا عکاس ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔