اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ٹوئٹراکاؤنٹ پر تبدیلی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم منتخب ہوتے ہی عمران‌ خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی تبدیلی آگئی اور  چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اسٹیٹس تبدیل کرلیا۔

عمران خان نے چیئرمین تحریک انصاف کی جگہ وزیراعظم پاکستان لکھ لیا۔

خیال رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہے، انھوں نے 14 اگست کو اپنے آخری ٹوئٹ میں ترک صدر سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

یاد رہے ایوان صدر میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔

مزید پڑھیں : عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

نو منتخب وزیراعظم عمران خان حلف لینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں