اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے اپنا مشن پورا کریں گے، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو سمجھتےہیں عمران خان کو ہٹا کر خودآجائیں گےوہ سیاست نہیں جانتے، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہےاپنامشن پوراکریں گے.

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہویہ خبریں چلتی رہتی ہیں کہ حکومت جانےوالی ہے، کرپشن کرنےوالوں کےخلاف جنگ لڑی جارہی ہےتوایسی باتیں ہوتی رہیں گی جو آپس میں لڑتےہیں اورپس پردہ ایک ہوتےہیں عمران خان ایسےلوگوں کیخلاف آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسٹیٹس کو کے خلاف لڑ رہےہیں اس لیے ان پر تنقیدکی جارہی ہے، شوگرمافیا کےخلاف ایکشن لیاجس کی وجہ سےمزیدقیمت بڑھنےسےرک گئی، شوگرتحقیقاتی رپورٹ پربھی اپوزیشن نےبہت قیاس آرائیاں کیں، کہاگیارپورٹ نہیں آئےگی پھرکہاگیافرانزک نہیں ہوگا مگر عمران خان نےرپورٹ پبلک کی اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کاحکم بھی دیا۔

اسدعمر نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ توکہتےتھےعمران خان ایک صوبہ بھی نہیں جیتےگاجبکہ وہ وزیراعظم بن گئے، عمران خان ملک سےکرپشن کاخاتمہ بھی ایسےہی کریں گےجیساانہوں نےوعدہ کیا.

وفاقی وزیر نے کہا کہ جون میں ٹی وی کےتجزیےسنتےتھےتوایسالگتاتھاپی ٹی آئی نےملک کوتباہ کردیا، پرائیویٹ ریسرچ کمپنی نےاپنی رپورٹ میں کہا3میں سے2لوگ خوش ہیں اب آپ خود ہی بتائیں میں ٹی وی تجزیےکودیکھوں یاریسرچ رپورٹ کو۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ نئےانتخابات کرائےجائیں، مجھےاتنایقین ہےکہ موجودہ حالات سےنکل جائیں گے، پی ٹی آئی کےلوگ حکومت کوخراب نہیں کرناچاہتے لیکن وزرانادانی میں پارٹی مخالفت باتیں کرجاتےہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے دوٹوک کہا کہ اپوزیشن جانتی ہےعمران خان ہی سب کچھ ہیں جوسمجھتےہیں عمران خان کوہٹاکرخودآجائیں گےوہ سیاست نہیں جانتے، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہےاپنامشن پوراکریں گے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں