منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ملاقات کی، احسان مانی نے وزیر اعٓظم کی جانب سے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے نامزد چیئرمین احسان مانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، احسان مانی نے وزیر اعظم کی جانب سے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔

احسان مانی نے کہا کہ گورننگ بورڈ کے دیگر ارکان سے رابطے کررہا ہوں، چیئرمین پی سی بی کے انتخاب میں ارکان میرا ساتھ دیں، چیئرمین منتخب ہوا تو وزیر اعظم کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

مزید پڑھیں: نجم سیٹھی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ ارسال کردیا

واضح رہے کہ چند روز قبل نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کے عہدے استعفیٰ دے دیا تھا، نجم سیٹھی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کیا تھا۔

 نجم سیٹھی نے اپنے پیغام میں‌ کہا تھا کہ استعفیٰ کی لئے نئے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کا انتظارکررہا تھا، اب انھوں نے عہدہ سنبھال لیا ہے، تو استعفیٰ‌ دے رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کوچیئرمین پی سی بی نامزد کردیا

خیال رہے کہ نجم سیٹھی کے استعفیٰ دینے کے کچھ گھنٹے بعد ہی حکومت کی جانب سے احسان مانی کو پی سی بی کا نیا چیئرمین نامزد کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے لئےآئینی طریقہ اختیارکیاجائے گا، احسان مانی کوالیکشن لڑکرچیئرمین پی سی بی بنناہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں