اسلام آباد: وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.
اجلاس میں میاں محمود الرشید،علیم خان، چیئرمین ہاؤسنگ ٹاسک فورس شریک ہوئے، اس موقع پر پراجیکٹ کے قانونی اورانتظامی اقدامات پراب تک کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا.
وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا کام تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے، جب کہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل حتمی شکل اختیارکرچکا ہے.
مزید پڑھیں: وزیراعظم کل لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ گھروں کی خریداری کے لئے فنانسنگ کا ماڈل، ٹیکس رعایت کا کام حتمی مراحل میں ہے، اٹارنی جنرل کی معاونت سے فور کلوژر لاز کو حتمی شکل دی جائے، لاہور اور اسلام آباد میں 25 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا، رینالہ خورد،چشتیاں،لودھراں میں جلد ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز ہوگا.
اس موقع پر غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، اس ضمن میںخصوصی سیل بورڈ آف انویسٹمنٹ میں قائم کیا جائے گا.