اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا کراچی کے شہریوں کو 80میٹرو بسوں کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم عمران خان نے شہر قائد میں بسنے والوں کےلیے 3ارب روپے سے زائد لاگت سے 80 میٹرو بسیں خریدنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کا تحفہ دیا جارہا ہے، گرین لائن میٹرو منصوبے کےلیے بسوں کی خریداری کا ٹینڈر فائنل ہوگیا ہے۔

سندھ انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس آئی ڈی سی ایل بورڈ میٹرو بسوں کی خریداری کےلئے ٹینڈر کی منظوری دی، ٹینڈر کے مطابق کراچی کے شہریوں کےلیے تین ارب سے زائد لاگت کی 80 میٹرو بسیں خریدی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دس بہترین کمپنیوں میں شامل بس مینوفیکچرر کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کیا جارہا ہے، جس کے بعد گرین لائن میٹرو منصوبے کےلیے بسیں سات ماہ میں پاکستان پہنچنا شروع ہوں گی۔

گرین لائن میٹرو بس منصوبہ 2017 میں مکمل ہونا تھا لیکن سابقہ حکومتوں کی نااہلی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور کئی سال سے زیر التوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایدھی اورنج لائن میٹرو منصوبے کےلئے بھی 20 بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں