اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم نے بذریعہ ہیلی کاپٹر بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کا کراچی پہنچنے پر استقبال کیا، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز اور عامر محمود کیانی بھی کراچی پہنچے۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی پہنچنے کے فوراََ بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت وفاق اور سندھ کے وزرا کی کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم پاکستان آج کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت شہر کے لیے 802 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم سے صنعت کاروں اور تاجروں کا وفد ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ ان سے ایم کیو ایم کا وفد اور جی ڈی اے کے رہنما سید صدر الدین شاہ بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان دورہ کراچی کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی جائیں گے جس کے بعد وہ آج شام کراچی سے واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں