ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر کا ٹیلی فون

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر نے ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرےکو رمضان کی مبارکباد دی۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور خطےکےمعاملات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دو طرفہ تجارتی و معاشی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 3 مارچ کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

پاکستان آمد پر ازبک صدر کو بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا بعدازاں انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں