جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

شیخ رشید نے قبل از وقت انتخابات کا اشارہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں سندھ میں گورنر راج اور وفاق میں ایمرجنسی کا حامی تھا، میرا مشورہ عمران خان نے رد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے، میں سندھ میں گورنر راج ا ور وفاق میں ایمرجنسی کاحامی تھا مگر میرا مشورہ عمران خان نے رد کردیا۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تمام معاملات ٹھیک طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے، عمران خان 27 مارچ کی شامل پاکستان کی تاریخ کا عظیم ترین جلسہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں کریں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات جلدی بھی ہوسکتے ہیں۔

فیک نیوز پر سخت کارروائی کا عندیہ

شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج ، عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا کے استعمال پر فوری کارروائی ہوگی، ڈی جی ایف آئی اے کو کہا کہ جو سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف زہر اگلے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، عظیم فوج ، عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا کا استعمال میرے دور میں نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی عظیم ایجنسیوں اور افواج کی پاکستان کیساتھ کمٹمنٹ ہے، آرمی چیف اور دیگر لوگ بھی کہتےہیں کہ فیک نیوز کا کوئی حل کرو۔

اپوزیشن کے بندے بھی ہمارے پاس ہیں

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ہمارے بندے ہیں تو ان کے لوگ بھی ہمارے پاس ہیں، ہمارے پاس اپوزیشن کے جو لوگ ہیں وہ ذمے دار ہیں نا تو وہ واپس جائیں گے اور نہ ہی ووٹ ڈالیں گے۔

شیخ رشید نے منحرف اور وفا داریاں بدلنے والے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں ملتی، اچھی بات ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق بڑا دعویٰ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کےباخبرلوگوں میں سےباخبرآدمی ہوں کوئی کہیں نہیں جارہا، خبریں گردش کررہی ہیں کہ عثمان بزدار جارہاہے، بزدار بھی چٹان کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑا ہے، وہ بھی کہیں نہیں جارہا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مرکز میں بڑی لڑائی ہورہی ہے جبکہ ن لیگ کےگھر کےاندر پسوڑی پڑی ہوئی ہے ان کے اپنے گھر میں جنگ جاری ہے، کہاں گیا ان کا ووٹ کوعزت دوکان عرہ،چلوب ھرپانی میں ڈوب مرو، کہاں گئے وہ لوگ جولندن سےبیٹھ کر فوج کوگالیاں دیتےتھے؟

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کےبعد سےآپ اچھی خبریں سنیں گے، ہم چاہتےہیں کہ ایسی بہتری ہوکہ ملک آگےبڑھے، جب جمہوریت آگے بڑھےگی تو مسائل بھی مل جل کرحل کرلیں گے۔

شیخ رشید کا دعویٰ تھا کہ خان صاحب کی جہانگیر ترین سےبات ہوئی ہے، جہانگیر ترین ایک اچھےانسان ہیں اللہ انہیں صحت دے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں