تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

وزیراعظم عمران خان ایف اے ٹی ایف قانون کی منظوری کےلیے ڈٹ گئے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری کےلیے ڈٹ گئے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان تحریک انصاف کا نہیں ملکی مفاد کا معاملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر قوانین کی منظوری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی، اجلاس میں حکومتی اراکین و سینیٹرز کے ساتھ ساتھ اتحادی سینیٹرز بھی شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اراکین سینیٹ سے ایف اے ٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اجلاس میں قومی سلامتی اور ملکی مفاد کا بل ہر صورت منظور کرانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف قانون کی منظوری کیلئے ڈٹ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران اپویزنش گٹھ جوڑ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوری بچانے کےلیے سب آپس میں مل چکے ہیں ہیں لیکن ہم بلیک میلنگ میں آئیں گے اور نہ ہی این آر او کی ڈیمانڈ پوری کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پی ٹی آئی کا نہیں ملکی مفاد کا معاملہ ہے، بل کی منظوری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوامی سطح پر بے نقاب کرینگے۔

وزیراعظم نے سینیٹرز کو ایف اے ٹی ایف بل سے متعلق ضروری ہدایت دیں، اجلاس کے آخر میں سینیٹرز نے حکومتی فیصلوں اور وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری کےلیے ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا۔

Comments

- Advertisement -