اسلام آباد: وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے کہا تھا پاکستان مذاہب کو حقوق دے گا، وزیراعظم عمران خان بھی اقلیتوں کا تحفظ چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوارالحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کاآئین اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ دیتا ہے، پاکستان کی بنیاد مساوات پر ہے، ریاست مدینہ میں بھی تمام مذاہب کو آزادی ہوتی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم وبربریت ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مدینے کی ریاست پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان میں خصوصی طور پر اقلیتوں کو حقوق دیے گئے، کرتارپورراہداری کھول کر دنیا کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل بھی ملک کو مدینے جیسی ریاست بنانے کا عزم کیا تھا۔