تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر ’حملہ‘‏

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر انتخابی مہم کے دوران حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ ‏گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو پر اس وقت ایک شخص نے پتھر سے حملہ کیا ‏جب وہ انتخابی مہم کے دوران عوام کے درمیان موجود تھے۔

یہ واقعہ سنیچر کو ٹورنٹو کے شہر لندن میں پیش آیا اور وزیراعظم اس وقت بس میں سوار ہو رہے ‏تھے۔

Justin Trudeau: Protesters throw Canada Prime Minister stones during im campaign  trail - BBC News Pidgin

اس حوالے سے خود وزیراعظم نے بتایا کہ انہیں پتھر کے کچھ ٹکڑے محسوس ہوئے تھے۔

وزیراعظم ٹروڈو پر پتھراؤ کی مذمت مخالفین نے بھی کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی ‏جلسے جلوس میں کسی کا کوئی چیز پھینکنا اور لوگوں کو خطرے میں ڈالنا قطعی طور پر ناقابل ‏قبول ہے۔

Canada PM Justin Trudeau hit with stones on campaign trail | The Independent

واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو تیسری بار وزیراعظم بننے کے لیے انتخابی مہم چلارہے ہیں اور اس بار ‏انہیں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پر پتھر سے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس ‏کی شناخت 25 سالہ شین مارشل کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -