ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنا سیاست نہیں ہے،وزیراعظم نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

شورکوٹ : وزیراعظم نواز شریف نے شور کوٹ سے ملتان موٹر وے کے ایم 4سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنا سیاست نہیں ہے.

تفصیلات کےمطابق شورکوٹ میں وزیراعظم نوازشریف نےشورکوٹ سے ملتان موٹروے تک منصوبے کا افتتاح کردیا،منصوبے پر 26ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.

شور کوٹ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ترقی کے سفر کا آغاز کیا تو راستہ ہی نہیں تھا،ہم نے راستے بھی خود بنائے جس کے بعد قوم نے مایوسی کے اندھیروں سے نکل کر امید کی دنیا میں قدم رکھا ہے.

انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا کیا حال تھا سب جانتے ہیں،آج لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جس قدر کام ہو رہا ہے وہ آپ کے سامنے ہے.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین برس پہلے انفراسٹرکچر اورمواصلات کا سفر شروع کیا،ہم نے پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھا دیا.انہوں نے کہا کہ سیکرٹری مواصلات کو ہدایت کی ہے کہ موٹروے کو بہاولپور سے بھی جوڑا جائے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1998میں وافر بجلی چھوڑ کر گئے تھے،سڑکوں کے جو جال ہم نے 17سال پہلے بچھائے تھے آج بھی وہی استعمال ہو رہے ہیں،سترہ سال میں کسی اور نے ایسا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال میں ساڑھے 8سو ارب کے منصوبے شروع کیے ہیں،منصوبوں سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی و خوشحالی کی نئی لہر آئے گی.

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں گندی زبان اور گندی سیاست کو عوام نے رد کردیا ہے.عوام ہمارے کام دیکھتی رہے،اور موازنہ کرے کہ کون سیاست اور کون عبادت کررہا ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں