اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وزیراعظم نواز شریف مظفرآباد پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد : وزیراعظم نوازشریف مظفر آباد پہنچ گئے جہاں وہ صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف مظفرآباد پہنچے جہاں آزاد کشمیر کے صدرمسعود خان،وزیراعظم راجافاروق حیدر،اسپیکر شاہ غلام قادر سمیت اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کااستقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورے میں کشمیری قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے جہاں بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک سو سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور گزشتہ 70 روز سے وادی میں کرفیو بھی نافذ ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سے متعلق کشمیری رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے اور ان سے تجاویز کا تبادلہ بھی کریں گے۔

دورہ مظفرآباد میں وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ طارق فاطمی،آصف کرمانی،پرویز رشید اور برجیش طاہربھی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

یاد رہے آج صبح وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی جس میں داخلی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتہ 17 ستمبر کی صبح نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے اور 21 ستمبر بروز بدھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں