اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر قطر کا 2 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم امیر قطر کی دعوت پرآج قطر کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے ، دورے کے دوران دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قطری وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی ، ملاقاتوں میں تجارت،سرمایہ کاری سمیت تعلقات کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیا جائے گا۔
- Advertisement -
قطرانویسٹمنٹ اتھارٹی ،قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کےوفود بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف 31 اکتوبر کو ثقافتی نمائش کا بھی افتتاح کریں گے، نمائش پاکستان کے بھرپور ثقافتی اور تعمیراتی ورثے سمیت پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے روابط کو اجاگر کرے گی۔