تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں وہ اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔ وہ یہاں ہونے والی اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

کانفرنس آج دوحہ میں شروع ہو رہی ہے۔ ترقی کرتے ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے۔ شہباز شریف کل کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کے اس استقبالیے میں شرکت کریں گے۔

 

وزیراعظم کانفرنس میں شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Comments