جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘مسلم ممالک کو یورپی یونین کی طرز پر متحد ہونے کی ضرورت ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقی اورعالمی امن کیلئےمسلمان ملکوں کوعالمی برادری کیساتھ مل کر کام کرنا ہو گا ہمیں یورپی یونین کی طرز پر متحد ہونےکی ضرورت ہے۔

مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی مسائل کےحل کیلئےبرادرمسلم ملکوں کےساتھ مل کر کام کرنےکیلئےتیارہیں مسلم امہ میں اخوت،بھائی چارے اور ہم آہنگی کوفروغ دینےکی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ مسلم ملکوں میں غربت اوربےروزگاری کےخاتمےکیلئےمشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی اجتماعی دانش کو بروئےکار لا کر مسلم ملکوں میں غربت، بےروزگاری کاخاتمہ کیاجاسکتاہے قدرتی وسائل سےمالامال برادر اسلامی ملک ترقی پذیرملکوں کی مددکریں ہمیں یورپی یونین کی طرزپرمتحد ہونےکی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کےحقوق کیلئےاوآئی سی کومزیدمؤثراورمتحرک کرنےکی ضرورت ہے فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں پرمظالم ڈھائےجارہےہیں مقبوضہ کشمیرکےحوالےسےسلامتی کونسل کی متعددقراردادیں موجود ہیں ان قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے نہرو نے بھارتی پارلیمان میں کھڑے ہو کر کشمیریوں کےحق خودارادیت کاوعدہ کیاتھا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن خطےکےامن واستحکام کیلئےناگزیرہے افغانستان میں انسانی بحران پر قابو پانے کیلئے مسلمان ملکوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں