بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر ریاض کےڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے استقبال کیا جب کہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم اولڈ ایئرپورٹ لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے۔  وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور طارق فاطمی  بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم کے چیف پروٹوکول آفیسر سمیت 10رکنی وفد بھی ہے۔

وزیراعظم ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں غزہ اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

وزیراعظم فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں