اشتہار

مٹھی بھر گمراہ لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچانے دیا جائے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ واقعے نے مسلمانوں کو شدید غم سے دو چار کیا۔

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں دو افرد نے عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اس واقعے کے بعد مسلمان شدید غم سے دوچار ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کا تازہ واقعہ پیش آیا، قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ واقعے نے مسلمانوں کو شدید غم سے دو چار کیا، پاکستان میں ہم اس واقعے پر گہرے دکھ اور تکلیف میں ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم  نے کہا کہ ان مکروہ اور شیطانی واقعات کا بار بار ہونا مزموم منصوبے کی عکاسی کرتا ہے، ایسے واقعات سے بین المذاہب تعلقات مجروح، امن اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان واقعات سے مذہبی منافرت اور اسلامو فوبیا کو فروغ دینا ہے، حکومتوں اور مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ ہے ایسے گھناؤنے اقدام کو ختم کریں، مٹھی بھر گمراہ  لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچانے دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں