وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کہا کہ میں نے کل سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، لاکھوں بچے، بزرگ ،خواتین سردی میں بےسروسامانی کی حالت میں ہیں۔
I visited flood-hit area of Sindh yesterday where hundreds of thousands of people including the elderly, women & children are facing the worst hardships in harsh winter. They are paying the price of the scourge of climate change they did little to cause. We should stand by them
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 22, 2022
شہبازشریف نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں، ہم سب کومصیبت میں گھرےپاکستانیوں کا سہارا بنے رہنےکی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے خیرپوراور تعلقہ کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاؤں پیر گدوکا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں سے جلد سیلابی پانی نکالنےکی ہدایت کی۔