جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

وزیراعظم کا بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 15 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر شہید بینظیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ شہید بے نظیربھٹو جمہوری اور سیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں۔ جنہوں نے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور اسی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی آج، ملک بھر سے قافلوں کی آمد جاری

وزیراعظم نے کہا کہ 27 دسمبر2007 کا دن عوام کی محبوب رہنما کی شہادت اور قوم کے لیے ناقابل فراموش دن ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں