اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دینے پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مبارک باد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ سعودی عرب کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دیکر آج تاریخ رقم کردی۔
وزیراعظم نے لکھا کہ شاندارکامیابی پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتےہیں، بڑی کامیابی پر سعودی بہن بھائیوں کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔
What a game of football it was! Saudi Arabia made history today by staging the biggest upset in FIFA World Cup thriller against Argentina. Heartiest congratulations to HRH Crown Prince Mohammed Bin Salman. We share the happiness of our Saudi brothers & sisters on this great win.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 22, 2022
واضح رہے کہ آج فٹبال ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ ہوا تھا جہاں ہارٹ فیورٹ ارجنٹینیا کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لائنل میسی بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔
سعودی عرب کی جیت پر دارالحکومت ریاض میں بھی فٹبال شائقین کی جانب سے جشن منایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔