تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم نے کراچی کی صفائی کیلئے فوج کو طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صفائی کے لیے فوج کو طلب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی۔

اےآروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ بتایا کہ میں‌ نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی.

وزیراعظم نے لکھا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے فوری کراچی پہنچیں‌ گے، محمد افضال کو بارش کے بعد کراچی کی فوری صفائی کی ہدایت کی ہے.

واضح‌ رہے کہ کراچی میں‌ بارش کے بعد سے اب تک مختلف سڑکوں‌ پر پانی جمع ہے اور شہریوں‌ کو مشکلات کا سامنا ہے، گٹر ابل رہے ہیں‌ اور نالوں‌ کا پانی گھروں‌ میں‌ داخل ہوگیا جس کے سبب شہریوں‌ نے رات چھتوں‌ پر گزاری تھی.

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی وزیراعظم نے پاک فوج کو مدد کے لیے کہا ہے، نالوں کی صفائی ڈی ایم سی اور کے ایم سی کی ہوتی ہے،

سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کو نالوں کی صفائی کے لیے فنڈز فراہم کیے ہین، وفاقی حکومت کو جب کام کرانے کی ضرورت تھی اس وقت فنڈز فراہم نہیں کیے، وزیراعظم معلوم نہیں چیئرمین این ڈی ایم اے کو کیوں بھیج رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: برسات میں لوگوں کے گھر اور سامان سب تباہ ہوگیا، سندھ ہائیکورٹ برہم

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی صورت حال سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ڈائریکٹر کے ایم سی اور میئر کراچی کے دفتر سے ذمہ دار افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔

جسٹس خادم حسین شیخ نے کہا تھا کہ کچرے کی وجہ سے برسات میں کراچی کا ڈوبنا بڑا المیہ ہے کسی کو احساس ہی نہیں، ہر طرف غیر قانونی تعمیرات اور کچرا نہ اٹھانے کی وجہ سے کراچی ڈوبا، ہر ادارہ دوسرے پر ذمہ داری ڈالتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ گھروں سے اپنے بچوں کو نہیں نکال پارہے تھے، برسات میں لوگوں کے گھر اور سامان سب تباہ ہوگیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے استفسارکیا کہ آلائشوں کو عید قرباں پر ٹھکانے لگانے کے لیے کیا بندو بست کیا گیا ہے؟۔

Comments

- Advertisement -