دفتر خارجہ کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی تک چار ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 مئی کو بیرونی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ان کا یہ دورہ 6 روز پر مشتمل ہوگا جس میں وہ چار ممالک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔
ان دوروں کے دوران وزیراعظم کی چاروں ممالک کے حکام سے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی جب کہ وزیراعظم دوست ممالک کی حمایت پر اظہار تشکر بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو دو شنبے میں عالمی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے۔