اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

وزیراعظم کل اہمیت کے حامل 2 منصوبوں کا افتتاح کرینگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل اقتصادی، دفاعی، تذویراتی اہمیت کے حامل 2 منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔

ذرائع کے مطابق کل پاک فضائیہ کے زیر انتظام نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا جائے گا اس پارک سے ادارہ ہوابازی، خلا، آئی ٹی، سائبر شعبوں میں ڈیزائن، تحقیق، ترقی، جدت کو پروان چڑھائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکنالوجی پارک صنعتی شعبے، تعلیمی اداروں، حکومتی کاوشوں کو منسلک، مشترکہ امور کو وسعت دے گا جہاں کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت، فنٹیک، ریڈار، وائرلیس، کمیونیکیشن، سیمولیٹرز پر کام کیا جائیگا۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی چھتری تلے کئی اہم ادارے بھی تشکیل دیئے گئے ہیں جس میں ایرو اسپیس ٹیکنالوجی، ابھرتے نظام، ٹیکنالوجی کے ادارے شامل ہیں، ٹیکنالوجی پارک، سائبر سیکیورٹی، ایوی ایشن اکیڈمی جیسے ادارے عالمی معیار کے تربیتی مراکز بن سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے زیر استعمال ترکیہ ساختہ ڈرونز کی مرمت، دیکھ بھال کے مرکز کا بھی افتتاح کرینگے، ترکیہ کے تعاون سے مرکز جاسوس، نگران، لڑاکا ڈرون طیاروں کی مرمت، جانچ، دیکھ بھال میں معاون ہوگا۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکز کے قیام سے ترکیہ ساختہ اکنجی، ٹی بی 2 سمیت دیگر لڑاکا، نگران ڈرونز کو ہمہ وقت آپریشنل رکھا جاسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں