وزیراعظم شہبازشریف نے یواےای اور قطر کے حکمرانوں کو ٹیلیفون کرکے عیدالاضحٰی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم نے امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلیفون کر کے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مشترکہ مفادات کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
قطر اور پاکستان کے درمیان خوش گوار قریبی تعلقات استوار ہیں۔ دونوں ملکوں میں مشترکہ عقیدے اور ہم آہنگی پر مبنی خوشگوار قریبی تعلقات ہیں۔