ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا قومی ہیرو ارشد ندیم کو 25 لاکھ کا انعام

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے خصوصی ملاقات میں وزیراعظم نے قومی ہیرو کو شاباش دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ میں جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف نے 25 لاکھ روپے انعام دیا ہے۔

اسلام آباد میں اس حوالے سے ایک خصوصی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کم وسائل ہونے کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے، آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کیلئےمشعل راہ ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ارشد ندیم نے وزیراعظم سے کہا کہ ان کو جنوبی افریقہ تربیت کے لیے جانا ہے اگر اس کا ویزہ جلد مل جائے تو ان کے لیے آسانی ہوگی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ویزے کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں