منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی حافظ نعیم کو جماعت اسلامی کا نیا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی کا نیا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے نئے امیر منتخب ہونے والے حافظ نعیم الرحمان کی جماعت اسلامی کے لیے سیاسی خدمات کی بھی تعریف کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوامی فلاح و بہبود کے لیے مزید فعال کردار ادا کرے گی۔

دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نومنتخب امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور استقامت کی دعا کی ہے۔

امیر جماعت کے انتخابی عمل کے مکمل ہونے اور نومنتخب امیر کے اعلان کے بعد سراج الحق نے سعودی عرب سے حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کے لیے دعا کی۔

انھوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے حافظ نعیم الرحمن کا انتخاب پاکستان، جماعت اسلامی اور امت مسلمہ کے لیے خیروبرکت کا سبب بنے گا۔

سراج الحق جو اس وقت سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں انھوں نے نومنتخب امیر سے کہا کہ وہ جلد منصورہ میں آ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

سراج الحق خود بھی 14 اپریل تک وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ امیر جماعت سراج الحق نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بھی حافظ نعیم الرحمن کے لیے استقامت کی دعا کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں