پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیر اعظم اور آصف زرداری میں رابطہ، پنجاب کی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور سابق صدر کے درمیان رابطے میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی جبکہ دونوں نے پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں میں کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات اور ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں کا وفد آج کراچی پہنچے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفد میں ایاز صادق، سعد رفیق سمیت دیگر قائدین شامل ہوں گے، وفد ایم کیو ایم قیادت، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کرے گا، وفد ایم کیو ایم کے پیپلز پارٹی سے متعلق تحفظات پر بات چیت کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں