اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی صورتحال پر قوم سےخطاب کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف دو روز سے جاری پرتشدد احتجاج اور موجودہ امن و امان کی صورتحال پر قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف قوم سےخطاب آج رات یا کل کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فوج تعینات کرنےکی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں فوج تعیناتی کرنے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے ریاستی اداروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پرتشدد احتجاج کرنےوالوں کےخلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو گرفت میں لایاجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں