اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی سبسڈیز کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سبسڈیز کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت سبسڈی نظام کو منظم بنانےسےمتعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبوں میں بالواسطہ اوربلاواسطہ سبسڈیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سبسڈیز کی مدمیں اخراجات، موجودہ سبسڈیز کےنظام اور خرابیوں پر غور کیا گیا، شرکاء کو سبسڈیز نظام منظم بنانےکیلئےقائم تھنک ٹینک کی پیشرفت پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سبسڈیزکی مدمیں حکومت ہرسال کھربوں کابوجھ برداشت کررہی ہے، سبسڈی کےنظام سےمتعلق حکومتی ترجیحات نہایت واضح ہیں، سبسڈیز کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے۔

قبل ازیں وزیراعظم سے مختلف شعبوں سےتعلق رکھنےوالی نوجوان کاروباری شخصیات کی ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیح کاروباری سرگرمیوں کافروغ ہے، ہر ممکن حدتک مراعات دینے کیساتھ رکاوٹوں ومشکلات کودور کرناترجیح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں