اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پناہ گاہوں کو معیاری سہولتوں سے آراستہ کرنے کے عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں معاونین خصوصی ثانیہ نشتر،عثمان ڈار،فوکل پرسن برائے پناہ گاہ، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔عثمان ڈار نے ٹائیگرفورس رضاکاروں کے پناہ گاہ کے دورے،صورت حال پر بریفنگ دی
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ثانیہ نشتر نے پناہ گاہوں کا نظام منظم بنانے کے لیے تنظیمی ڈھانچہ پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بےگھر افراد،مزدوروں کو پناہ گاہوں میں معیاری سہولیات فراہم کی جائیں،پناہ گاہوں میں عملے کی تربیت،سہولیات کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد کی پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل پناہ گاہوں کا دائرہ کار دوسرے صوبوں تک بڑھایا جائےگا۔
لاہور کے ساتھ نیا شہر بنانے جا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان
اس سے قبل وزیراعظم نے شجرکاری مہم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور کے ساتھ نیا شہر بنانے جا رہے ہیں۔