جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا عوام کے لیے تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان آج ہری پور کے عوام کے لیے پاکستان ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کریں گے۔

صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج پاکستان ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کاافتتاح کریں گے، ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی پر1ارب31کروڑ لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل سٹی86کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، یہ خیبرپختونخوا حکومت کا آئی ٹی کے شعبے میں فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سٹی میں آئی ٹی انڈسٹری کو ایک جگہ تمام سہولت میسر ہوگی، پاکستان ڈیجیٹل سٹی سے الیکٹرانکس انڈسٹری اور سافٹ ویئر ہاؤسز کو فائدہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپیوٹر، موبائل انڈسٹری اور ٹیکنالوجی انکیوبیٹرزو دیگر شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں