اشتہار

پل پل بدلتی سیاسی صورتحال، وزیراعظم کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دینے کے بعد پل پل بدلتی سیاسی صورتحال میں وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اچانک لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچ گئے جہاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی ہے اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص پنجاب اسمبلی کے حوالے سے کئی اہم معاملات پر گفتگو کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی اچانک ملاقات طے ہوئی اور اس ملاقات سے قبل سابق صدر آصف زرداری کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا جس میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملاقات کسی دوسری جگہ پر ہوگی اور وہ چوہدری شجاعت سے مل کر اسلام آباد جائیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات گلبرگ میں ایک رہائشگاہ میں ہوئی جو 15 منٹ تک جاری رہی اور اس میں میں پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر غور اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری میں ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم نے سابق صدر کو چوہدری شجاعت سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا جبکہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور ملکی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کے حالیہ انٹرویو کے بعد پنجاب کی سیاسی صورتحال تبدیل ہوگئی

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملسم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے رابطے بڑھانے اور انہیں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک سونپنے پر اتفاق ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں