اشتہار

وزیراعظم کی ن لیگ قیادت اور قانونی ماہرین سے ملاقاتیں

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی قیادت اور قانونی ماہرین سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں ملکی سیاسی اور آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو پارٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ کی قیادت اور قانونی ماہرین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، سعد رفیق سمیت دیگر شریک ہوئے جب کہ سابق وزیر قانونی زاہد حامد اور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے بھی وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں ملی سیاسی اور آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین سے سپریم کورٹ میں ملک میں بیک وقت انتخابات کے زیر سماعت مقدمے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں