بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا کم لاگت گھر دینے کا وعدہ، لوگوں کو مکانات ملنا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان کے کم لاگت گھر دینےکا وعدہ پورا ہونے لگا، لوگوں کو مکانات ملنا شروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 3 ارب کی لاگت سےغریب افراد کیلئے 7572 گھروں کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد لوگوں کو مکانات الاٹ کر دیے گئے ہیں۔ 3 مرلےکے6000گھروں کے مکینوں نےرہائش حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 1500گھر آئندہ ماہ غریب افراد کےحوالےکر دئیےجائیں گے۔ سفیدپوش افراد نے گھر کی تعمیر کیلئے لیا قرض واپس کرنا شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی طور 3 ارب میں سے 35کروڑ واپس حکومتی خزانے میں جمع ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جو 35کروڑ حکومت کو واپس ملا وہ مزید لوگوں کو دیاجائے جب کہ منصوبےکیلئے مزید10سے15 ارب مختص کیے جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غریبوں کیلئےاپنےگھرکاخواب پورا ہوناخوشی کا موقع ہے، ذاتی چھت کا حصول غریب طبقےکا خواب تھا جسےپورا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں