منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

بھارتی جیل میں قید کشمیری حریت رہنما کی شہادت پر وزیراعظم کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری رہنما سید علی گیلانی مرحوم کے داماد الطاف احمد شاہ کی بھارتی قید میں شہادت پر مودی سرکار کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کے بھارتی قید میں انتقال پر افسوس ہوا، سوگوار خاندان سے تعزیت کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے بھارتی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے کینسر کا مریض ہونے کے باوجود الطاف احمد شاہ کے علاج سے انکار کر دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے بھارت میں زیر حراست قتل عام ہو رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ تہاڑ جیل میں قید کشمیری حریت رہنما الطاف شاہ آج صبح انتقال کرگئے، وہ کینسر کے مریض تھے، ان کی صاحبزادی نے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قابض بھارتی فوج کے مظالم کی انتہا، کشمیری حریت رہنما الطاف شاہ تہاڑ جیل میں شہید

وہ بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں 5 سال سے قید تھے اور ان کی ناساز طبیعت پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترِ خارجہ طلب بھی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں