ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کا استعفیٰ : کے پی کے اسمبلی میں اراکین کا شور شرابہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختو نخوا اسمبلی میں ن لیگ اور اے این پی ارکان کا ہنگامہ وزیراعظم کے استعفے کی قرارداد پیش کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ارکان نےایک دوسرے کو دھکے دیئے، بیساکھیاں لہرائی گئیں وزیراعلٰی ہنگامہ آرائی کے دوران ہی ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی مچھلی بازار بن گیا، وزیر اعظم نوازشریف کے استعفیٰ کیلئے قرارداد لانے کی کوشش پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس 28 اپریل تک کیلئے ملتوی کردیا۔

- Advertisement -

شور شرابا اس وقت شروع ہوا جب حکومتی ارکان نے وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کے لیے قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی، مسلم لیگ ن اوراے این پی کے ارکان اسپیکر کی ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اورعمران خان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

جواب میں پی ٹی آئی ارکان بھی اٹھ کھڑے ہوئے اور گو نواز گو کے نعرے لگائے، ایک خاتون رکن تو طیش اورجوش میں اپنی بیساکھی لہراتی رہیں، ماحول اتنا گرم ہوا ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کو دھکے دینا شروع کردیا۔

صورت حال بگڑتی دیکھ کر وزیراعلی کے پی کے اٹھ  کرباہرچلے گئے پرویزخٹک کے جانے کے بعد اجلاس ملتوی ہوگیا اوروزیراعظم کے استعفے کےلیےقرارداد پیش نہ کی جاسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں