جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، پی آئی اے طیارہ اسٹینڈبائی رکھنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے لیے پی آئی اےطیارہ اسٹینڈ بائی رکھنے کے حکم سے متعلق اےآر وائی نیوز کی خبر درست ثابت ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اےآروائی نیوز کی خبر کی تردید کی لیکن اس اے آروائی کو موصول ہونے والے خط نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

وزیراعظم نےدورہ سعودی عرب کےلیے بوئنگ 777 مانگ لیا ہے۔ اےآروائی نیوزنےوزارت خارجہ کاسی ای اوپی آئی اے کو بھیجا خط حاصل کرلیا۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں اےآروائی نیوز کی خبر کو فیک قرار دیا تھا لیکن وزارت خارجہ کےخط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اےبوئنگ777 کو اسٹینڈبائی رکھا جائے۔

وزارت خارجہ کےخط میں کہا گیا وی وی آئی پی سعودی عرب جا رہے ہیں، جمعرات 28 اپریل کی دوپہر 2 بجے طیارہ اسلام آباد سے مدینہ کیلئے روانہ ہو گا اور جمعہ 29اپریل کو دوپہر ڈیڑھ بجے طیارہ مدینہ سےجدہ کیلئے روانہ ہو گا۔

خط کے مطابق 30 اپریل کی صبح 5 بجے طیارہ جدہ سے اسلام آباد کیلئے پرواز کرے گا۔ وزارت خارجہ نےپی آئی اے سے چارٹر طیارے پر آج ہی جواب دینےکی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں