اشتہار

وزیراعظم کا بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جھل مگسی کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فضائی جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں سے متعلق چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت دیگر حکام سے بریفنگ بھی لی۔

وزیراعظم شہباز شریف بارشوں سے اب تک بلوچستان کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے جھل مگسی بھی پہنچے اور متاثرین سے ملاقات کرکے ان کی مشکلات معلوم کیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرین کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے مصیبت کے اس وقت میں حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

وزیراعظم نے جھل مگسی میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، گھر مسمار ہونے والے متاثرین کو 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا جب کہ جن کے گھر جزوی طور پر منہدم ہوئے ان کو دو لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

بلوچستان میں طوفانی بارشیں: 100 سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں مکان منہدم

واضح رہے کہ بلوچستان میں کئی روز سے جاری بارشوں کے طوفانی اسپیل نے صوبے بھر میں تباہی مچا دی ہے اور درجنوں افراد سیلابی ریلوں میں بہنے، دیواریں اور چھتیں گرنے سے جاں بحق ہوچکے ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں