ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم نوازشریف کاعبدالستارایدھی کےلیےنشان امتیاز کااعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے پیکر انسانیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا،جبکہ صوبائی حکومتوں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پیکرانسانیت مسیحا پاکستان عبدالستارایدھی کے انتقال پر وزیراعظم نواز شریف نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کے ساتھ عبدالستار ایدھی کو نشان امیتاز دینے کا اعلان کردیا.

وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ خود ایدھی صاحب کے جنازے میں شرکت کریں لیکن صحت اجازت نہیں دیتی،وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ شہبازشریف ایدھی صاحب کے جنازے میں شرکت کریں گے.

اُن کامزید کا کہناتھا کہ عبدالستارایدھی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے.

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی مسیحا پاکستان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ملک ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا،وہ انسانیت کا درد رکھنے والی معروف شخصیت تھے.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا عبدالستار ایدھی کی وفات پر پوری دنیا سوگوار ہے پوری دنیا عظیم انسان سے محروم ہوگئی .

سندھ حکومت نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا حکومتوں نے بھی عبدالستار کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں