تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

جنسی ہراسانی کیس: شہزادہ اینڈریو کو بڑا ریلیف مل گیا

نیویارک : شہزادہ اینڈریو کی ملکہ برطانیہ کی ستر سالہ دورِ اقتدار کی تقریبات میں شرکت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزداے اینڈریو پر امریکا میں جنسی ہراسانی کا مقدمہ ختم ہوگیا ہے، شہزادے کے مدعیہ کے ساتھ معاملات عدالت سے باہر طے ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ اینڈریو نے عدالتی کارروائی اور جگ ہنسائی سے بچنے کے لیے جنسی استحصال کا الزام لگانے والی ورجینیا جیوفری کو بارہ ملین پاؤنڈ ادا کریں گے۔

ملکہ برطانیہ شہزدے اینڈریو کو تصفیہ کی ادائیگی میں مدد کریں گی تاکہ شہزادہ اینڈریو ملکہ برطانیہ کی ستر سالہ دورِ اقتدار کی تقریبات میں شرکت کرسکیں۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ تصفیے کا مطلب ہے کہ اب یہ سول کیس ٹرائل کے لیے جیوری کے پاس نہیں جائے گا اور 61 سالہ شہزادہ اینڈریو کو حلف اٹھا کر ورجینیا جُفرے کے وکیلوں کے سوالات کے جوابات بھی نہیں دینے پڑیں گے۔

خیال رہے کہ ورجینیا جُفرے نے شہزادے اینڈریو پر الزام عائد کیا تھا کہ جب وہ 17 سال کی تھیں اور امریکی قانون کے مطابق نابالغ تھیں، تو ان کا شہزادہ اینڈریو کے ساتھ جنسی تعلق قائم ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی اسکینڈل: برطانوی شہزادے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے

ان کے مطابق وہ شہزادہ اینڈریو سے امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کے توسط سے ملی تھیں، جنہوں نے جنسی جرائم کے مقدمے کی سماعت کے دوران جیل میں خودکشی کر لی تھی۔

برطانوی شہزادے پر اس حوالے سے کوئی مجرمانہ دفعات نہیں لگائی گئیں اور انہوں نے ان الزامات سے انکار کردیا تھا، تاہم اس تنازع سے برطانوی شاہی خاندان کو کافی خفت اٹھانی پڑی اور گذشتہ مہینے شہزادہ اینڈریو سے ان کے فوجی اور شاہی اعزازات واپس لے لیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ پرنس اینڈریو ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ کے تیسرے بچے اور دوسرے بیٹے ہیں، اور برطانوی تخت کی جانشینی کی قطار میں نویں نمبر پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -