تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شہزادہ چارلس بال بال بچ گئے، ویڈیو سامنے آگئی

برطانوی شہزادہ چارلس موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سربراہی کانفرنس میں خطاب کیلئے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا ‏گئے۔

گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سربراہی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 120 ممالک کے سربراہان ‏اور نمائندےشریک ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق درپیش چیلنجز اور اس کے تدارک کے حوالے سے اپنے ‏خیالات کا اظہار کریں گے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ گوتریس نے خطاب میں کہا ہم خود اپنی قبریں کھود رہےہیں موسمیاتی تبدیلی کے ‏تناظر میں انسانیت کو بچانےکیلئےکام کرنا چاہیے۔

برطانوی شہزادہ چارلس خطاب کے لیے اسٹیج پر چڑھ رہے تھے کہ وہ لڑکھڑا گئے اور گرتے گرتے بچے، سیڑھیوں ‏لڑکھڑانے کے بعد انہوں نے خود کو سنبھالا اور فوراً اپنا توازن درست کیا۔

شہزادہ چارلس کے لڑکھڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اس مختصر ویڈیو کو ہزاروں ‏لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -