تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شہزاد ہیری اور میگھن مرکل کی مقبولیت میں کمی

لندن: ڈیوک آف ڈچز آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کی مقبولیت میں کمی ہوگئی جبکہ ڈیوک آف ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا۔

برطانوی ڈیٹا تجزیہ فرم کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کو ایک سال کے دوران 7 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورز نے ان فالو کردیا جبکہ بارہ ماہ کے عرصے کے دوران ہی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے مداحوں میں ایک ملین سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شاہی جوڑے ولیم اور کیٹ کے مداحوں کی تعداد 13 ملین تک پہنچ گئی جبکہ برطانوی ملکہ شاہی خاندان کے اکاؤنٹ کے 1.3 ملین فالوورز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری شہزادہ ہیری اور میگھن کے رویے سے تنگ آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوری 2020 میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی زندگی کو خیرباد کہہ دیا تھا اور شمالی امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

ہیری اور میگھن کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان سے الگ ہونے کا فیصلہ کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد کای گیا جس کا مقصد اپنی زندگی کو نیا رخ دینا ہے۔

Comments

- Advertisement -