تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فلسطینی عوام کو قانونی حقوق دلوانے میں سعودی عرب صف اوّل کھڑا ہے،خالد بن سلمان

ریاض\واشنگٹن : امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹر پر پیغام دیا ہے کہ سعودی عرب مسلسل دباؤ کے باوجود فلسطینی عوام کو قانونی حقوق دلوانے میں صف اوّل میں کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں فلسطین میں ہونے والے اسرائیل کے ظلم و بربریت پر امریکا میں تعینات سعودی سفیر خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین گذشتہ 70 سالوں سے سعودی عرب کی خارجہ پالیسیوں کا اہم حصّہ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی سفیر خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیا کہ سعودی عرب کے حاکم شاہ عبد العزیز کے دور حکومت سے لے کر شاہ سلمان بن عبد العزیز کے دور تک تمام تر دباؤ کے باوجود فلسطین کو کبھی فراموش نہیں کیا اور مسئلہ فلسطین کو سیاسی نشیب و فراز کے باعث متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز کیے گئے ٹویٹ میں خالد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کو ان کے قانونی حقوق دلوانے میں صف اوّل میں کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہریوں کی حمایت اور امداد کرنا فلسطین پر کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کیوں کہ فلسطین میں مسلمانوں کا قبلہ اوّل بیت المقدس ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی حکام فلسطین کے مظلوم عوام کو اپنی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں سعودی عرب میں ہر فلسطینی کو تعلیم، روزگار اور علاج جبکہ بیرونی سطح پر مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب نے فلسطینوں کی مدد کرنے کے لیے فلسطین کے سالانہ بجٹ کا بڑا حصّہ پورا کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خالد بن سلمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریاض نے قبلہ اوّل کے تخشص اور حفاظت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان مقاصد کے لیے ہم نے متعدد تنظیموں کی مالی تعاون فراہم کیا۔

سعودی شہزادے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی سربراہی میں عالم پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف ہمیشہ برسرپیکار رہے گا خصوصاً مسئلہ فلسطین کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

سعودی سفیر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ فلسطین میں قبلہ اوّل کی حرمت کے لیے جدوجہد کرنے والے افراد کے لیے مناسب نہیں کہ وہ ایران کی حمایت کریں، وہ بھی ایسے دور میں جب ایران مسلسل عرب ریاستوں پر قبضے کی کوشش کررہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -