بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ہیری کی سالگرہ پر ولیم اور کیٹ کی مبارکباد، اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: شہزادہ ہیری نے اپنی 36ویں سالگرہ اہلیہ میگھن مرکل اور بیٹے شہزادہ آرچی کے ہمراہ کیلی فورنیا میں منائی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی سالگرہ پر مستقبل کے بادشاہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اختلافات کی خبروں کو اس وقت غلط ثابت کردیا جب انہوں نے ہیری کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات پر مبنی پیغام بھجوایا۔

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے اپنے آفیشل رائل ٹویٹر ہینڈل سے شہزادہ ہیری کو ان کی سالگرہ پر محبت اور نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا۔

شہزادہ ولیم نے لندن اولمپک پارک میں فروری 2017 میں ایک خوشگوار لمحے پر مبنی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیری ایک ریس کے دوران بڑے بھائی ولیم اور بھابھی کیٹ کو پیچھے چھوڑتے نظر آرہے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں ولیم اور کیٹ نے لکھا کہ ’ہماری نیک اور خوشی پر مبنی مبارک باد، برطانوی میڈیا کے مطابق اس ٹویٹ کے ساتھ ہی وہ ساری اطلاعات دم توڑ گئیں جس میں ولیم اور کیٹ کے ہیری کے ساتھ اختلافات کی باتیں کی جارہی تھیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی نے بھی اپنے پوتے ہیری کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں